ابنا: اسامہ بن لادن سے متعلق آپریشن خفیہ تھا،اور اس آپریشن پر ملک کے ہر حلقے میں تشویش پائی جاتی ہے۔
ایک میڈیا بریفنگ میں انھوں نے کہا کہ پاکستان کی خود مختاری سب سے اہم ہے، پاک امریکا تعلقات مشکل میں ہیں لیکن ہمیں مستقبل کی جانب دیکھنا ہے، پاکستان پر ایک بار بھر ڈو مور کیلئے دباوٴ ڈالا جارہا ہے۔
سلمان بشیر نے کہا کہ ہمیں اپنے فوج اور اداروں پر فخر ہے، اسامہ کو ہماری طرف سے حفاظت فراہم کرنے کا تاثر غلط ہے، امریکا کی طرف سے بھی یہ اعتراف کیا گیا ہے کہ بعض شواہد کی بناء پر اسامہ کی رہائش گاہ دریافت کی گئی۔
سلمان بشیر نے کہا کہ اسامہ بن لادن تاریخ کاحصہ بن گیا، اس کے بارے میں لکھنا تاریخ دانوں کا کام ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ سفارتی اور اسٹریٹجک تعلقات ہیں، پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اورامریکا کے تعلقات کی بہت اہمیت اور افادیت ہے اور ہمیں دہشت گردی کے معاملے سے مل کر نمٹنا ہو گا۔
ایبٹ آباد جیسا دوسرا واقع برداشت نہیں کیا جائیگا، آرمی چیف آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد جیسا واقع دوبارہ ہوا تو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف جنرل کیانی کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، کورکمانڈرز کانفرنس کا ایک نکاتی ایجنڈا ایبٹ آباد واقعہ تھا۔
اجلاس میں پاک امریکا ملٹری ٹو ملٹری روابط پربات چیت کی گئی۔
اجلاس میں ایبٹ آباد واقعے اور اسکے اثرات کے علاوہ پاک فوج اور امریکی افواج کے تعلقات پر بحث کی گئی۔
اجلاس سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ آئندہ کوئی ایساواقعہ ہوا تو برداشت نہیں کیاجائیگا اور آئندہ ایسی کارروائی ہوئی تو امریکا سے تعلقات پر نظرثانی کرینگے۔
پریس ریلیز کے مطابق ایبٹ آباد واقعے کی تحقیقات کاحکم دے دیا ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اگر دوبارہ ایساہوا تو فوجی اور انٹیلی جنس تعاون پر نظرثانی کرینگے۔
اجلاس میں پاکستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پریس ریلیز میں کہا گیاکہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے جدید نظام کے تحت انتہائی محفوظ ہیں۔
اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ملک کی سا لمیت اور جغرافیائی حدود کا تحفظ کیا جائیگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110